وفاقی دارالحکومت میں بلاگر محمد بلال خان کو قتل کر دیا گیا

سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بلال خان پر جی نائن فور میں حملہ کیا گیا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 جون 2019 12:02

وفاقی دارالحکومت میں بلاگر محمد بلال خان کو قتل کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جون 2019ء) : وفاقی دارالحکومت میں بلاگر محمد بلال خان کو قتل کرد یا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے سپرنٹنڈنٹ ملک نعیم نے بلاگر محمد بلال خان کے قتل کی تصدیق کی اور کہا کہ بلاگر محمد بلال کو اتوار کی شب قتل کیا گیا۔ ایس پی نعیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ محمد بلال خان پر وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی 9 فور (G-9/4) میں حملہ کیا گیا، جس میں بلاگر جاں بحق جبکہ محمد بلال کا دوست احتشام زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

محمد بلال کو کسی نے فون کرکے اسلام آباد کے علاقہ بھارہ کہو سے جی-9 بلایا، جہاں ایک شخص انہیں جنگل میں لے گیا۔ ایس پی نے مزید بتایا کہ مشتبہ شخص نے بلال کو قتل کرنے کے لیے خنجر کا استعمال کیا جبکہ پولیس نے فائرنگ کی آواز بھی سنی۔ جبکہ محمد بلال کے کچھ قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ بلال کو ان کے گھر سے باہر بُلا کر قتل کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر محمد بلال خان کے قتل پر اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ بلاگر محمد بلال خان سوشل میڈیا ایکٹوسٹ تھا جس کے یوٹیوب پر 48 ہزار، فیس بُک پر 22 ہزار جبکہ ٹویٹر پر 16 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔