پاکستان سمیت دنیا بھر میں میوزک کا عالمی دن جمعہ کو منایا جائے گا

پیر 17 جون 2019 12:16

پاکستان سمیت دنیا بھر میں میوزک کا عالمی دن جمعہ کو منایا جائے گا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں میوزک کا عالمی دن 21 جون بروز جمعہ کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر موسیقی سے متعلقہ مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں روح کی غذا موسیقی کے فروغ اور اس سلسلہ میں درپیش مسائل پر اظہار خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

موسیقی کے عالمی دن کے سلسلہ میں موسیقی کے دلدادہ افراد کی مختلف تنظیموں ، فرنچ سنٹر ، ہم خیال فاؤنڈیشن، آرٹس کونسل اور سٹی ایف ایم 89 سمیت بعض دیگر تنظیموں کے اشتراک سے استاد نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں پارٹنرز فار دی ورلڈ میوزک ڈے کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں نامور غزل گو فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ آرٹس کونسل کے ذرائع نے بتایا کہ تقریب کے شایان شان انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :