شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کے بیان ریکارڈ کروانے کے دوران حیرت انگیز انکشافات

2005 سے حمزہ اور سلمان شہباز نے رمضان شوگر ملز کے معاملات دیکھنے کا کہا،2014 میں محمد عثمان نے سلمان کے لیے 60 کروڑ فراہم کرنے کا کہا جیسے جیسے رقم میرے اکاؤنٹ میں آتی رہی سلمان شہباز کے چیک دیتا رہا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 جون 2019 12:39

شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کے بیان ریکارڈ کروانے ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جون 2019ء) مشتاق چینی کا شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بٹایا گیا کہ 2005 سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے رمضان شوگر ملز کے معاملات دیکھنے کا کہا۔میں نے بین الفلاح سمیت معتدد بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوائے۔2014 میں محمد عثمان نے سلمان شہاز کے لیے 60 کروڑ فراہم کرنے کا کہا۔

جیسے جیسے رقم میرے اکاؤنٹ میں آتی رہی سلمان شہباز کے چیک دیتا رہا۔سلمان شہباز کے ملازم سید طاہر نقوی کے نام پر کمپنی بنائی گئی۔ٹی ٹی کے ذریعے 50 کروڑ روپے طاہر نقوی کی کمپنی میں ٹرانسفر ہوئے۔ سلمان شہباز نے ٹرانزیکشنز کو قانونی رنگ دینے کے لیے قرض کے معاہدے بنائے۔ایک معاہدے کے تحت میں نے 31 کروڑ بطور قرض دئیے۔

(جاری ہے)

دوسرا معاہدہ میرے اور میرے بیٹے یاسر مشتاق کے مابین 30 کروڑ لکھا گیا۔

خیال رہے منی لانڈرنگ ریفرنس کا ملزم مشتاق چینی نیب کا وعدہ معاف بن گئے تھے اور انہوں نے ضلع کچہری کے مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان قلمبند کروا یا تھا۔ نیب حکام ملزم مشتاق چینی کو بیان قلمبند کروانے کے لئے اپنی حراست میں ضلع کچہری لے کر آئے۔ واضح رہے کہ ملزم مشتاق چینی نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے درخواست دے رکھی تھی۔

جسے چیئرمین نیب نے منظور کر لیا۔ ملزم مشتاق چینی نے اپنے بیان میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ شریف خاندان کے کاروباری ادارے میں ملازم تھا اور اس نے شہباز شریف،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے کہنے پر منی لانڈرنگ کی۔ واضح رہے کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور ان کے چھوٹے بھائی سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کر رکھا ہے۔