اسرائیلی حکومت نے گولان کی پہاڑیوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب کردیا

پیر 17 جون 2019 12:42

اسرائیلی حکومت نے گولان کی پہاڑیوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) اسرائیلی حکومت نے اپنی شرانگیز کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے نئی یہودی بستی قائم کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ٹرمپ ہائٹس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے گولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستی گے قیام کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ کے بعد کئی سالوں بعد یہودی بستی تعمیر کی گئی جسے انہوں نے صدر ٹرمپ کے لئے اعزاز قرار دیا۔

دریں اثناء فلسطین سمیت عرب ممالک نے اسرائیلی اقدام کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی قرا ر دیا ہے جس سے مشر ق وسطیٰ میں امن کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔