Live Updates

مریم نواز کے نائب صدر کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ ن لیگ کے وکیل کو فراہم کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت

آئندہ سماعت پر مریم نواز اور شہباز شریف اپنا جواب جمع کرائیں،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی کردی

پیر 17 جون 2019 13:14

مریم نواز کے نائب صدر کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ ن لیگ کے وکیل کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ مریم نواز کے نائب صدر کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ ن لیگ کے وکیل کو فراہم کیا جائے۔مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت درخواست گزار ملیکہ بخاری کے وکیل حسن مان اور مریم نواز کی طرف سے بیرسٹر ظفر اللہ خان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش جبکہ پارٹی صدر شہباز شریف کے وکیل جہانگیر جدون بھی الیکشن کمیشن پیش ہوئے ۔کمرہ عدالت میں حکمران جماعت کے پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب میں موجود تھے ۔ وکیل مریم نواز نے کہاکہ ہمیں درخواست کی کاپی موصول نہیں ہوئی، وکیل مریم نواز۔چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی اے وکیل کو ہدایت کی کہ مریم نواز کے نائب صدر کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ ن لیگ کے وکیل کو فراہم کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن)کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مریم نواز اور شہباز شریف اپنا جواب جمع کرائیں،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات