مسلم لیگ (ن )بلوچستان کے انٹراپارٹی انتخابات پر فیصلہ موخر،25جون کو سنایا جائیگا ، الیکشن کمیشن

پیر 17 جون 2019 13:19

مسلم لیگ (ن )بلوچستان کے انٹراپارٹی انتخابات پر فیصلہ موخر،25جون کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) مسلم لیگ (ن )بلوچستان کے انٹراپارٹی انتخابات پر فیصلہ موخرکر دیا گیا ، الیکشن کمیشن فیصلہ 25جون کو سنائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن )بلوچستان کے انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ 25 جون کو سنائیگا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ 20 جون کو ن لیگ کے مرکزی انٹراپارٹی انتخابات پر دلائل سن کر ایک ساتھ فیصلہ سنائیں گے۔ مسلم لیگ (ن )کے انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف 2 درخواستیں دائر ہیں