نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست ، سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اور میڈیکل آفیسر نے جواب جمع کرادیا

نواز شریف کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی جائے،موجودہ علاج کے دوران نوازشریف کی طبی حالت درست ہے،جواب

پیر 17 جون 2019 13:19

نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست ، سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کیس میں سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اور میڈیکل آفیسر نے جواب عدالت میں جمع کرادیا ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے استدعا کی کہ نواز شریف کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی جائے۔ میڈیکل آفیسر نے رائے دی کہ موجودہ علاج کے دوران نوازشریف کی طبی حالت درست ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل آفیسر نے کہاکہ نواز شریف کو ای سی جی کرانے کا کہا لیکن انہوں نے انکارکر دیا۔میڈیکل آفیسر نے کہاہ دل کے دورے اور ذیابیطس کا ٹیسٹ کرانا تجویز کیا گیا۔ نوازشریف کی روزانہ کی بلڈپریشر اور شوگر رپورٹ جواب کے ساتھ منسلک ہیں ،نوازشریف کو دی جانے والی روزانہ کی ادویات کی لسٹ بھی شامل ہے ۔ جواب میں کہاگیاکہ شوگر، بلڈ پریشر، دل کی بیماری ہی2011 اور 2016 کے درمیان بائی پاس ہوا۔جواب میں کہاگیاکہ 2001 اور 2017 میں شریانوں میں اسٹنٹ ڈالے گئے۔