ول سمتھ فلم’’کنگ رچرڈ ‘‘ میں ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز کے والد کا کردار ادا کریں گے

پیر 17 جون 2019 13:33

ول سمتھ فلم’’کنگ رچرڈ ‘‘ میں ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز کے والد کا کردار ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) ہالی وڈ اداکار ول سمتھ فلم’’کنگ رچرڈ ‘‘ میں ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز اور وینس ولیمز کے والد رچرڈ ولیمز کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق زیچ بیلین کی فلم ’’کنگ رچرڈ ‘‘ کی کہانی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز اور وینس ولیمز کے والد اور ٹینس کوچ رچرڈ ڈوو ولیمز جونیئر کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے ٹینس میں اپنا لامحدود ٹیلنٹ اپنی بیٹیوں میں منتقل کیا جس کی ہدایت کاری رینالڈو مارکس گرین دیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ پر کام جاری ہے جبکہ فلم آئندہ سال 25نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :