ہارر فلم ’’ ڈاکٹر سلیپ ‘‘ کا ٹریلر جاری

پیر 17 جون 2019 13:33

ہارر فلم ’’ ڈاکٹر سلیپ ‘‘ کا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) ہالی وڈ کی ہارر سائیکولوجیکل تھرلر فلم ’’ ڈاکٹر سلیپ ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار مائیک فلینیگن کی ہارر سائیکولوجیکل تھرلر فلم ’’ ڈاکٹر سلیپ ‘‘ مصنف سٹیفن کنگ 2013ئ کے اسی نام کے ناول پر مبنی ہے جبکہ یہ فلم 1980ء میں ریلیز کی گئی ہارر فلم ’’ دا شائننگ ‘‘ کا سیکوئل ہے۔

فلم کی کہانی ایک بچے کے گرد گھومتی ہے جو بچپن میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کو بھلانے کے لئے نشے کا استعمال کرتا ہے اور بعد میں نشے کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرتا ہے۔ فلم میں اداکارہ ریبیکا فرگوسن،،ایوان میک گریگور، کیلیگ کورن، بروس گرین ووڈ اور دیگر اداکار شامل ہیں جبکہ فلم رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :