اداکار ڈینی لوئڈ کی فلم ’’ ڈاکٹر سلیپ‘‘ کے ٹریلر کی تعریف

پیر 17 جون 2019 13:33

اداکار ڈینی لوئڈ کی فلم ’’ ڈاکٹر سلیپ‘‘ کے ٹریلر کی تعریف
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) ہالی وڈ اداکار ڈینی لوئڈ نے کہا ہے کہ فلم ’’دا شائننگ ‘‘ کی سیکوئل فلم ’’ ڈاکٹر سلیپ‘‘ کا ٹریلر بہت اچھا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق 1980ء میں ریلیز کی گئی ہارر فلم ’’دا شائننگ‘‘ کے چائلڈ سٹار ڈینی لوئڈ نے کہا ہے کہ فلم کے سیکوئل ’’ ڈاکٹر سلیپ ‘‘ کا ٹریلر بہت اچھا ہے جسے دیکھ کر میں حیران رہ گیا اور اب مجھے فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے کیونکہ فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ فلم ناول نگار سٹیفن کنگ اور سٹین لے کیوبرک کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک راستہ ہے۔ فلم ’’ڈاکٹر سلیپ ‘‘رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :