یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی جانب سے بچوں کے لئے سمر کیمپ کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 17 جون 2019 13:35

یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی جانب سے بچوں کے لئے سمر کیمپ ..
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان شفیق،کویت) یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی جانب سے بچوں کے لئےہر سال گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سمر کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔

اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ساحل سمندر پر کویت کے ایک مقامی ریستوران میں سمر کیمپ کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت اخلاق احمد اور جنرل سیکرٹری محمد انعام نے شرکت کی،

اس موقع پر سمر کیمپ میں حصہ لینے والے بچوں کی کثیر تعداد کے علاوہ یوتھ ونگ کے صدر ساجد ندیم ، نائب صدر نوید پاشا ، جنرل سیکرٹری لیاقت بٹ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت نعمان سعید نے حاصل کی،

صدر یوتھ ونگ ساجد ندیم نے اپنے ابتدائی کلمات میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

سمر کیمپ کے انچارج نوید پاشا نے سمر کیمپ کی تفصیلات بیان کیں ۔


صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی اخلاق احمد نے اپنے خطاب میں یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ آج کل کے پُر فطن دور میں بھی ایسے نوجوان موجود ہیں جو صرف اور صرف اللہ کی رضا کی خاطر اپنا وقت بامقصد کاموں کے لئے صرف کرتے ہیں،

اس موقع پر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے مرکزی ذمہ داران نے بھی یوتھ ونگ کی اس کوشش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے پروگرامات ہماری آئندہ نسلوں کی تربیت کے لئے بہت مفید ہوں گے اور انہی بچوں میں سے کل کو ایسے نوجوان نکلیں گے جو اسلام اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔


متعلقہ عنوان :