سرن ویلی کے تفریحی مقامات سیاحوں سے بھر گئے، کاروباری سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

پیر جون 14:05

سرن ویلی کے تفریحی مقامات سیاحوں سے بھر گئے، کاروباری سرگرمیاں عروج ..
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) سرن ویلی کے تمام تفریحی مقامات سیاحوں سے بھر چکے ہیں، ان علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں بھی عروج پر پہنچ گئی ہیں، ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث سیاحوں نے بالائی علاقوں کا رخ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ کے قریب ترین سیاحتی مقام سرن ویلی میں سیاحوں کی بڑی تعداد نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، تمام تفریحی مقامات سیاحوں سے بھر گئے ہیں جہاں تاجر سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، سیاحوں کی تعداد زیادہ ہونے سے سرن ویلی کی تمام تر رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔ عوامی حلقوں نے سیاحوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :