آج میں جس مقام پر ہوں اپنے والد کی وجہ سے ہوں، جنید خان

پیر 17 جون 2019 14:11

آج میں جس مقام پر ہوں اپنے والد کی وجہ سے ہوں، جنید خان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) پاکستانی اداکار جنید خان کا کہنا ہے کہ وہ آج جس مقام پر ہیں اپنے والد کی وجہ سے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جنید خان کا فادر ڈے کے موقع پر کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھے پیشہ وارنہ طور پر ایک منظم انسان بننا سکھایا اور رشتوں کی اور انسانوں کی قدر کرنا سکھایا اور یہی وجہ ہے کہ آج ہم سب بہن بھائی ایک ہیں اور آج میں جس مقام پر ہوں وہ اپنے والد کی وجہ ہے ہوں کیونکہ اپنے کام کی عزت اور پیار کرنا میں نے اپنے والد سے سیکھا ہے۔