اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے مرکزی رہنما مقدس خان کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کی تقریب

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 17 جون 2019 13:48

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے مرکزی رہنما مقدس خان کے اعزاز میں الوداعی ..
کویت (ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان شفیق) اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے مرکزی رہنما مقدس خان کے اعزاز میں کویت کے ایک مقامی ہوٹل میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر اخلاق احمد، جنرل سیکرٹری محمد انعام اور نائب صدر مولانا محمد کمال نے خصوصی طور پر شرکت کی،

اس موقع پر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے ذمہ داران مولانا ملک ارشاد، صدف علی صدف، نعیم ارشاد، ساجد ندیم، محمد فاروق، ندیم قادری، جاوید اقبال، عبدالرحمن عباسی، اطہر مخدوم، مشتاق احمد اورخلیل احمد بھی موجود تھے۔



پروگرام کا باقاعدہ آغاز مولانا ملک ارشاد کی تلاوت سے ہوا ، صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت اخلاق احمد نے کہا کہ مقدس خان جیسے خوش اخلاق اور مخلص انسان کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام دوستوں نے ان کی خدمات کو سراہا،


اس موقع پر مقدس خان کو اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی طرف سے اعزازی شیلڈ اور تحائف سے نوازا گیا۔

آخر میں مقدس خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جتنا پیار اور محبت ان کو اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے لوگوں سے ملا ہے وہ اس کو پوری زندگی نہیں بھلا سکتے۔

متعلقہ عنوان :