Live Updates

سرفراز احمد میچ کے دوران جمائیاں لیتے رہے۔ شہری کی وزیراعظم سے شکایت

ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی ناقص کارگردگی کے بعد شہری نے وزیراعظم عمران خان سے سیٹیزن پورٹل پر شکایت کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 جون 2019 13:54

سرفراز احمد میچ کے دوران جمائیاں لیتے رہے۔ شہری کی وزیراعظم سے شکایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جون 2019ء) ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی ناقص کارگردگی کے بعد عوام نے وزیراعظم عمران خان سے شکایات کرنا شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستانی عوام بھی پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کھلاڑیوں کے لیے نفرت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

پاکستانی شائقین نے بد ترین کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔کرکٹ شائقین نے اپنی شکایت اب وزیراعظم عمران خان تک پہنچا دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہری اویس نےبھارت سے میچ ہارنے کے بعد سیٹیزن پورٹل پر شکایت کی۔شہری نے شکایت میں کہا ہے کہ کپتان سرفراز احمد میچ کے دوران جمائیاں لیتے رہے۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صارفین نے سرفراز سے ٹیم کی کپتانی واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر باقاعدہ ایک ٹرینڈ بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کو گھر بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس ٹرینڈ (#سرفراز_کو_گھر_بھیجو) کے ساتھ ساتھ کرکٹ گراؤنڈ میں گذشتہ روز سرفراز کی جمائیاں لینے کی تصویر پر بھی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ یہ تصویر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی میچ سے متعلق سنجیدگی اور تیاری کو ظاہر کرتی ہے۔

کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ قوم کے پیسوں پر عیاشیاں کرنے والے کھلاڑیوں کا احتساب ہونا چاہئیے۔ کرکٹ شائقین نے مطالبہ کیا کہ میچز میں پرفارم نہ کرنے والے والوں کو بھاری جُرمانہ عائد کیا جائے ۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کھلاڑی فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام اور عوام کے پیسوں سے کی جانے والی عیاشی کے لائق نہیں ہیں۔ انہوں نے بھارت کے خلاف میچ میں بد ترین کارکردگی کا مظاہر کیا جس میں کوئی حکمت عملی یا تیاری نظر نہیں آئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات