پولیو ورکز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کردیا

پیر 17 جون 2019 14:31

پولیو ورکز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) صوبائی دالحکومت میں انسداد پولیو مہم کے آغاز پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر پولیو ورکز کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کردیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر07ایس پیز،34ڈی ایس پیزاور 89انسپکٹرزسکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

حالیہ پولیو مہم کے دوران لاہور پولیس کے مجموعی طور پر1400 افسران و ایلکار سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ایس پی سکیورٹی لاہور فیصل شہزادکے مطابق لاہور پولیس کے تھانوں کی موٹر سائیکلز اورگاڑیاں بھی پولیو مہم کے دوران پٹرولنگ پر مامور ہوں گی۔ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں بھی تمام متعلقہ یونین کونسلز میں موثر پٹرولنگ یقینی بنا ئیں۔

متعلقہ عنوان :