حکومت آزادکشمیر کی طرف سے دریا بچائو مہم کے مظاہرین کی گرفتاری قابل مذمت ہے‘راجہ عبدالعزیز ان

پیر 17 جون 2019 14:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء)حکومت آزادکشمیر کی طرف سے دریا بچائو مہم کے مظاہرین کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ حکومت جبراً اپنے فیصلہ عوام اور تاجروں پر مسلت نہیں کر سکتی مظفرآباد انتظامیہ انتظامی امور میں مکمل نا کام ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار راجہ عبدالعزیز خان صدر نان بائی ایسوسی ایشن مظفرآباد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مظفرآباد کے عوام اور تاجروں کی بڑے امتحان میں نہ ڈالے ہم کسی صورت اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گئے ہم سب گرفتاریوں کے لیے تیار ہیں حکومت سب تجاروں اور مظفرآباد کے عوام کو گرفتار کرتے ہوئے اپنا شوق پورا کرلیے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔