چارسدہ، قومی جرگہ شمالی ہشنگر کی کوششوں سے تین فریقوں کے درمیان دشمنی دوستی میں بدل گئی

پیر 17 جون 2019 14:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) شمالی ہشنگر سو کمر ہری چند چارسدہ میں قومی جرگہ شمالی ہشنگر کی کوششوں سے تین فریقوں کے درمیان دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔گرینڈ جرگہ میں فریقین نے حلف اٹھاکر دشمنی ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فریق اول فقیر خان ولد جمد اد خان سلمان خان ولد علی حان ،حضرت بلال ولد میر افضل خان فریق دوئم مولانا سردار گل ،محبوب رحمان ولد سید کریم،عادل ولد محمد رحیم ،گلزار ولد ہستم خان ،فریق سوئم گل فراز ،خالد خان ولد گل فراز کے درمیان قتل مقاتلہ کی دشمنی چلی آرہی تھی جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

جرگے سے مفتی پیر گوہر علی سمیت ممبران نے خطاب کرتے ہوئے صلح کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ صلح کے ذریعے امن قائم ہوتا ہے اور امن کے ذریعے علاقے میں ترقی وخوشحالی آجاتی ہے اوراسلام میں بھی آپس میں اتفاق واتحاد پیدا کرنے پرزور دیا گیا ہے ۔ علاقے کے لوگوں نے قومی جرگہ شمالی ہشتگر کی کاوشوں کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :