گھوٹکی ضمنی انتخاب جیتنے کے لیے حکومت سندھ کے ایک اوروزیرنے استعفیٰ دے دیا

بلاول بھٹو کی صوبائی وزیرعبدالباری خان پتافی کو این اے 205 گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کے کورنگ امیدواربننے کی ہدایت

پیر 17 جون 2019 14:39

گھوٹکی ضمنی انتخاب جیتنے کے لیے حکومت سندھ کے ایک اوروزیرنے استعفیٰ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) گھوٹکی ضمنی انتخاب جیتنے کے لیے حکومت سندھ کے ایک اوروزیرنے استعفیٰ دے دیا، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے صوبائی وزیر برائے کوآپریٹو لائیواسٹاک اینڈ فشریز عبدالباری خان پتافی کو این اے 205 گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد بخش مہرکا کورنگ امیدواربننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جس کے بعدعبدالباری پتافی نے صوبائی وزیرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ گھوٹکی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 205 کے ضمنی انتخاب کے معرکہ میں ہرقیمت پرکامیابی حاصل کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنی نگاہیں انتخابی دنگل پرمرکوز کرلی ہیں اورپیپلزپارٹی کے نامزد امیدوارمحمد بخش مہرکی ممکنہ نااہلی یا کاغذات نامزدگی منظورنہ ہونے کے باعث عبدالباری خان پتافی کو ان کا کورنگ امیدوارنامزد کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے عبدالباری خان پتافی سندھ کابینہ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

یہ نشست سردار علی محمد مہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔دریں اثنا وزیراعلی نے گورنر سندھ کو استعفے سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 132 کے تحت ان کا استعفی منظور کر لیا جائے۔