کار سر کارمیں مداخلت کیس ، مصطفی نواز کھوکھر نے ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

پیر 17 جون 2019 14:46

کار سر کارمیں مداخلت کیس ، مصطفی نواز کھوکھر نے ضمانت منسوخی کے لیے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی نیب پیشی کے موقع پر کار سرکار میں مداخلت کیس میں مصطفی نواز کھوکھر نے ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی ۔ پیر کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے ضمانت منسوخی کیلئے اپیل دائر کی۔

(جاری ہے)

پی پی پی اسلام آباد کے رہنما راجہ شکیل عباسی کی ضمانت منسوخی کیلئے بھی درخواست دائر کی ۔

درخواست میں کہاگیاکہ مصطفیٰ نواز کھوکھراور راجہ شکیل نے کارسرکار میں مداخلت کی۔درخواست میں موقف اختیار یاگیاکہ نیب دفتر کے باہر پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا۔ درخواست میں کہاگیاکہ مصطفی نواز کھوکھر نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مصطفیٰ نواز کھوکھر اور راجہ شکیل کی کی ضمانت منسوخ کرے۔