اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار
وزارت قانون سے تاحال رائے نہیں ملی ، رائے ملنے پر ہی اس حوالے سے فیصلہ کروں گا۔ اسد قیصر
سمیرا فقیرحسین پیر 17 جون 2019 14:40
(جاری ہے)
خیال رہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اس وقت نیب کی حراست میں اور 21 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
12 جون کو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا میرے بس میں نہیں ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر اگلے ہفتے جاری کر دئے جائیں گے۔ جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق وزارت قانون سے رائے طلب کی تھی۔ وزارت قانون کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر تاحال آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.