Live Updates

وہ وقت جب عمران خان نے وسیم اکرم کو برگر نہ کھانے دیا

قومی ٹیم ورلڈ کپ کے دوران سیر سپاٹوں میں مصروف ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 جون 2019 14:57

وہ وقت جب عمران خان نے وسیم اکرم کو برگر نہ کھانے دیا
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ تر ین۔ 17جون2019ء) ایک جانب جہاں قومی ٹیم کے کھلاڑی اہم میچز سے قبل سیر سپاٹے کرتے پھررہے ہیں اور ان کے برگر اور پیزا کھانے اور شیشہ فراہم کرنے والی دکانوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں وہیں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک قصہ سنایا کہ کس طرح عمران خان نے انہیں برگر آرڈر کرنے پر بری طرح ڈانٹا تھا ۔

وسیم اکرم نے یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ 1988ءکے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ایک ٹریننگ سیشن کے بعد جب قومی ٹیم کے کھلاڑی کھانا کھانے کے لیے ہوٹل کے نیچے ریستوران میں گئے تو ان کے ساتھ اوپنرمدثر نذر بھی تھے جب کہ عمران خان شاور لینے کے لیے واپس ہوٹل چلے گئے تھے ۔ وسیم اکرم کے مطابق مدثر نذر نے انہیں کہا کہ و ہ برگر آرڈر کرلیں جس پر انہوں نے ہچکچاتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی آجائیں گے جس پر مدثر نذر نے ان سے جھوٹ بولا کہ عمران خان اب نیچے نہیں آئیں گے جس کے بعد انہوں نے برگر آرڈر کردیا۔

(جاری ہے)

وسیم اکر م کے مطابق ابھی ویٹر نے برگر لاکر ٹیبل پر رکھا ہی تھا کہ عمران خان آگئے جنہوں نے دانت چباتے ہوئے ویٹر کو کہا کہ یہ برگر واپس لے جاﺅ۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ہی قومی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوالات کھڑے ہورہے تھے اور بعض کھلاڑیو ں کو دھکے سے یو یو ٹیسٹ پاس کروا کر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات