الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کیلئے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جولائی مقرر

پیر 17 جون 2019 15:31

الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کیلئے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جولائی مقرر کی ہے جبکہ اس حلقہ سے تعلق رکھنے والے پولنگ عملہ اور پولنگ سٹیشن پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کیلئے 10 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس حلقہ میں ضمنی انتخاب کیلئے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے خواہشمند مسلح افواج، سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے کہا گیا ہے کہ وہ 5 جولائی تک پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں جبکہ اس حلقہ میں ڈیوٹی پر مامور پولنگ عملہ اور پولیس اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 10 جولائی تک اپنے درخواستیں جمع کرائیں۔