پی سی بی کی کھلاڑیوں کی میچ سے قبل موج مستی کرنے کی ویڈیوز پر وضاحت

کھلاڑی میچ سے دو روز قبل فیملیز کے ساتھ مینجمنٹ کی اجازت سے باہر گئے، یہ ویڈیوز اُسی روز کی ہے،میچ کی رات کھلاڑی ہوٹل میں ہی موجود تھے،کسی بھی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی۔ ترجمان پی سی بی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 جون 2019 15:27

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جون2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک اور دیگر کھلاڑیوں کی پاک بھارت میچ سے ایک رات قبل کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پاک بھارتمقابلے سے قبل موچ مستیا ں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اور ان کا بیٹا اذہان ،فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض اور ان کی اہلیہ اور قومی اوپنر امام الحق رات گئے کسی ریستوران میں موجود ہیں جب کہ وہاب ریاض کی اہلیہ شیشہ پیتی بھی نظر آرہی ہیں۔

اگر پاکستانی قوم پہلے ہی میچ ہارنے کی وجہ سے غم و غصے کے عالم میں تھی،کھلاڑیوں کی موج مستیاں کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں تو قوم سیخ پا ہو گئی اور سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں پر شدید تنقید کی تاہم اب اس پر پی سی بی کی وضاحت آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بوڑد کی جانب سے شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی دیگر قومی کرکٹرز کے ساتھ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پر وضاحت جاری کر دی گئی ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی میچ سے دو روز قبل فیملیز کے ساتھ مینجمنٹ کی اجازت سے باہر گئے تھے اور یہ ویڈیوز اُسی روز کی ہے۔پی سی بی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ کی رات کھلاڑی ہوٹل میں ہی موجود تھے اور کسی بھی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی۔بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارگردگی پر پی سی بی کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں لیں گے۔

ورلڈ کپ کے بعد کپتان، سلیکٹرز اور کوچز کی کارگردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کے ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستان کی اگلی کمٹمنٹ ستمبر اور اکتوبر میں ہے۔سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے ہوں گے۔ٹورنامنٹ کے دوران کارگردگی کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہو سکتے۔یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 89رنز سے شکست دیدی ۔

بھارتکے 337رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز ٹیم کو عمدہ آغاز نہ دے سکے اور امام الحق 7رنز بنا کر شنکر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے ،دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور فخر زمان نے 104 رنز کی شراکت قائم کی،اس دوران پاکستانی اوپنر نے اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 337 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں117 کے سکور پر بابر اعظم 48 رنز بناکر کلدیپ یادیو کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

126 کے سکور پر اوپنر فخر زمان 62رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، ان کی وکٹ بھی کلدیپ یادیو کے حصے میں آئی۔129کے سکور پر 26ویں اوورز میں پانڈیا نے لگاتار دو گیندوں پر محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے سینئر بیٹسمینوں کی وکٹیں اپنے نام کرلیں۔عماد وسیم اور کپتان سرفراز احمد نے انڈر پریشر ٹیم کا سکور آگے بڑھانے کی کوشش کی، کپتان سرفراز احمد اس موقع پر شدید دباﺅمیں نظر آئے اور 30 گیندوں پر صرف 12 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔

بارش رکنے پر پاکستان کو جیت کےلئے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت302رنز کا ہدف ملا تاہم سرفراز الیون مقررہ 40اوور ز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 212رنز بنا سکی ۔ اس سے قبل مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہول نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کےخلاف محتاط انداز اپنایا لیکن حسن علی کے خلاف جارحانہ کھیلپیش کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 131 رنز بنائے،روہت شرما نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جب کہ کے ایل راہول نے 69 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں ایک چھکا اور تین چوکے بھی شامل تھے،بھارت کا سکور 136 تک پہنچا تو راہول وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے، انہوں نے 78 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی،دوسری وکٹ پر روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی نے سکو ر آگے بڑھانا شروع کیا ، دوسری وکٹ پر روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی نے 98 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور شرما 85 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی 24ویںسنچری بنانے میں کامیاب رہے،بھارت کا مجموعی سکور 234 تک پہنچا تو روہت شرما 140 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔

ہارک پانڈیا26رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے ، دھونی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 1رن بنا کر عامر کی دوسری و کٹ بنے ،میچ میں46 اعشاریہ 4 اوورز میںبھارت نے 4 وکٹ پر 305رنز بنائے تھے کہ بارش ہوگئی،تھوڑے وقفے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔48 ویں اوورز میں کپتان ویرات کوہلی 77رنز بناکر محمد عامر کا تیسرا شکار بن گئے،انہوں نے میچ میں7 چوکے لگائے۔پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے 10اوورز میں 47رنز کے عوض 3،وہاب ریاض نے 10اوور میں 71رنز دےکر ایک اور حسن علی نے 9اوورز میں 84رنز دیے اور ایک وکٹ اپنے نام کی۔