حکومت کومعاشی اور بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، رائو طاہر مشرف

پیر 17 جون 2019 15:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) حکومت کومعاشی اور بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مثبت اقدامات کررہی ہے جو اچھی بات ہے مگر سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ملکی لوٹی گئی دولت کو واپس لایا جائے جو لوگ کرپشن پر گرفتار کئے گئے ہیں ان سے لوٹی گئی رقم واپس لی جائے تا کہ یہ پیسہ ملکی تعمیر وترقی میں استعمال کیا جائے۔