Live Updates

خادم حسین رضوی کا عمران خان کوبچوں کو کرکٹ کے طریقے بتانے کا مشورہ

صحابہ کرام کے بارے میں تقریر کا شوق تھا توزندگی کرکٹ میں نہ گزارتے، دین پڑھتے، میرا مشورہ ہے کہ ٹی وی پر بیٹھ کرقوم کے بچوں کوکرکٹ سکھاؤاور چھکے چوکے مارنے ،نوبال اور آؤٹ ہونے کے طریقے بتاؤ،ملک نہیں چلتا تووہ بھی کام چھوڑ دو۔ تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 جون 2019 15:44

خادم حسین رضوی کا عمران خان کوبچوں کو کرکٹ کے طریقے بتانے کا مشورہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جون 2019ء) تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی نے وزیراعظم عمران خان کوبچوں کو کرکٹ کے طریقے بتانے کا مشورہ دے دیا،انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام کے بارے میں تقریر کا شوق تھا توزندگی کرکٹ میں نہ گزارتے، دین پڑھتے، میرا مشورہ ہے کہ ٹی وی پر بیٹھ کرقوم کے بچوں کوکرکٹ سکھاؤاور چھکے چوکے مارنے ،نوبال اور آؤٹ ہونے کے طریقے بتاؤ،ملک نہیں چلتا تووہ بھی کام چھوڑ دو۔

انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے صحابہ نے ایک کلو یا آدھا کلو ’جو ‘ سونا، اشرفیاں، ہیرے ، چاندی ،نہیں صرف ’جو‘ خرچ کیے وہ میری امت راہ خدا میں خرچ کیے ، میری امت احد پہاڑ جتنا سونا بھی خرچ کرے ان کے آدھا کلو جو کے برابر نہیں ہے۔حضور اکرم ﷺ نے اپنے صحابہ کی خود شان بیان کی ہے۔

(جاری ہے)

اگر کسی کو صحابہ  کی شان سمجھ نہیں آتی تووہ پہلے پڑھے، ٹی وی پر بیٹھ ایسے ہی صحابہ کرام کے بارے میں باتیں نہ کریں۔

خادم حسین رضوی نے کہا کہ اگر آپ کو اتنا ہی تقریر کا شوق تھا توپھر زندگی کرکٹ میں گزارنے کی بجائے دین پڑھنا تھا۔ یہ میں نہیں کہہ رہا،نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ میرے صحابہ کو طنزوتشریح کا نشانہ مت بنانا۔ لہذا صحابہ کے خلاف بات کرنے کی کوئی اجازت نہیں ہے۔ایک روایت کہ نبی پاک ﷺنے فرمایااللہ نے لوگوں کے دلوں کودیکھا لیکن میرے صحابہ سے پاکیزہ کسی کادل نہیں دیکھا۔

یہ اللہ کے فیصلے ہیں۔اللہ ان کے دلوں کو جانتا تھا اسی لیے اللہ نے ان صحابہ کو دین اورنبی پاک ﷺ کی غلامی کیلئے چن کیا۔عمران خان نے کہاکہ دین کی ترجمانی کرنے کا شوق ہے تو دین پڑھو، ورنہ ملک چلاؤ، جو آپ کی ذمہ داری ہے، اگر ملک نہیں چلا سکتے تو ملک کی جان بھی چھوڑ دو۔صحابہ کرام  کی کی شان کا پتا ہی نہیں، پھر کہتے مولوی ہمارے خلاف باتیں کرتے ہیں۔

خادم حسین نے کہا کہ حضرت طلحہ  بیہوش ہوگئے،70زخم ہوگئے، نبی پاک ﷺ نے حضرت صدیق  سے کہا کہ ان کے منہ پر پانی چھڑکو، جب ہوش آیا تو زخموں کا نہیں پوچھا بلکہ کہاکہ پیارے رسول ٹھیک ہیں؟خادم رضوی نے کہا کہ ہماری نسلیں بھی صحابہ کرام پر قربان ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ ٹی وی پر بیٹھ کرقوم کے بچوں کوکرکٹ سکھاؤاور چھکے مارنے کے طریقے بتاؤ، نوبال کیسے ہوتی، آؤٹ کیسے ہوتا ہے، یہ سارے طریقے بتاؤ،کیونکہ آپ نے ساری زندگی کام ہی یہی کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات