Live Updates

وزیراعظم کی جانب سے احتساب کمیشن کے قیام کا اعلان ہوتے ہی کرپٹ مافیا کی چیخیں بلند ہورہی ہیں،ایم شاہ زید خان

پیر 17 جون 2019 15:45

لاہور۔17 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ایم شاہ زید خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے احتساب کمیشن کے قیام کا اعلان ہوتے ہی کرپٹ مافیا کی چیخیں بلند ہورہی ہیں، نواز شریف اور زرداری قانون کی گرفت میںآچکے ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پی پی پی نے 24 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا،نوازشریف نے قوم کی بجائے صرف اپنے بچوں کے مستقبل کا سوچا،انکو جواب دینا ہوگا کہ رائیونڈ کا محل اور بیرون ملک اثاثے کیسے بنے، صرف شریف خاندان ہی کے اثاثوں میں 85 فیصد اضافہ کیسے ہوا،انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان قوم کے مسیحا ہیں،عمران خان قوم کو شریف خاندان کی نسل در نسل غلامی سے نجات کا جہاد کررہے ہیں،پاکستان میں اداروں کو مضبوط بنانا ترجیح ہے، قانون آزاد ہوتے ہی طاقتور کرپٹ خاندان جیل کے اندر ہیں،وزیراعظم پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا کرپشن زدہ چہرہ ضرور دیکھیں، ملک کی سب سے بڑی عدالت سے صادق امین قرار شخص کو کرپٹ مافیا کی تنقید کی پروا نہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات