Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مفادات کا ہی خیال رکھے گی،اعجاز احمد چوہدری

پیر 17 جون 2019 15:45

لاہور۔17 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن کا متفقہ بیانیہ صر ف کرپشن کے مال کا تحفظ ہے ، ملک میں اپوزیشن کے نام پر نوسربازوں کا جمعہ بازار لگا ہواہے ، مریم اور بلاول اپنے اپنے والد کے لیے ڈیل اور ڈھیل چاہتے ہیں جو وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کسی صورت ممکن نہیں، تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مفادات کا ہی خیال رکھے گی۔

۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اندرونی اختلاف کا شکار ہو چکی ہے، نوازشریف اور شہباز شریف کا الگ الگ بیانیہ ہے جو مفادات کے تحت رخ بدلتا رہتا ہے، سیاسی یتمیوں کا ٹولہ عمران خان پر تنقید کر رہا ہے، کرپٹ عناصر کھل کر بے نقاب ہو گئے ہیں، کسی کو معافی نہیں ملے گی، سب کو جواب دہ ہونا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مفاداتی سیاست دم توڑ چکی، اپوزیشن کا طریقہ واردات یہ ہے کہ حکومت کو متنازعہ بنایا جائے‘ پریشر بڑھایا جائے اور اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام اور ان کے حقوق کی سیاست ہو گی ،بہت جلد عوام معاشی مشکلات سے نجات حاصل کر لے گی ،شخصیت پرستی کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا، عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو آئینے میں چہرہ دیکھ کرشرم کرنی چائیے ،معاشی محاذ پر عمران خان آہستہ آہستہ منزل کی جانب رواں دواں ہیں،سیاسی بونے اپنا قد اونچا کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات