پا ک بھارت میچ سے ایک رات قبل تمام کرکٹرز ہوٹل میں موجود تھے،

سوشل میڈیا پر کرکٹرز کی گردش کرنے والی ویڈیو میچ سے 48گھنٹے پہلے کی ہے،ترجمان پی سی بی

پیر 17 جون 2019 17:06

پا ک بھارت میچ سے ایک رات قبل تمام کرکٹرز ہوٹل میں موجود تھے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کیخلاف میچ سے ایک رات قبل تمام کرکٹرز ہوٹل میں موجود تھے اور سوشل میڈیا پر کرکٹرز کی گردش کرنے والی ویڈیو میچ سے 48گھنٹے قبل کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میچ ہارنے پر ا س قسم کے ایشوز کا سامنا آنا کوئی نئی بات نہیں ۔ سکینڈل بنانے کیلئے لوگ موقع کی تلاش میں رہتے ہیں ، پرانی چیزوں اور واقعات کو کرکٹرز کے ساتھ جوڑنے کے ماہر ہیں ۔ قومی ٹیم کے کسی کھلاڑی نے ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ ہی قومی ٹیم کی مینجمنٹ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ کرتی ہے ۔