چیئرمین نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی
وزارت خارجہ، وزارت داخلہ کے افسران اورسابق وزیرسندھ جام خان شورو کیخلاف بھی انکوائری کی منظوری، جبکہ سابق وی سی مجاہد کامران کیخلاف ریفرنس دایر کرنے کی منظوری دی گئی۔اعلامیہ نیب
ثنااللہ ناگرہ پیر 17 جون 2019 16:57
(جاری ہے)
اسی طرح سوئی سدرن انتظامیہ، انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم ، میسرز ایل این جی ٹرمینل کے خلاف تحقیقات کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
نیب نے سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو اور سابق وزیر ریلوے اورمحکمہ ریلوے سکھر ڈویژن کے افسران کے خلاف انکوائری جبکہ سابق وی سی مجاہد کامران کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی لوٹی رقم کی واپسی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ قوم کے لوٹے گئے326 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائے۔ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ نیب ’’احتساب سب کے لیے‘‘ کی پالیسی پر قانو ن کے مطابق عمل پیراہے۔مزید اہم خبریں
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.