دُبئی میں مقیم غیر مُلکی ملازم کے دھکا دینے سے ساتھی ملازم زندگی سے محروم ہو گیا

بھارتی ملزم کو عدالت کی جانب سے دو سال قید کی سزا سُنا دی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 17 جون 2019 17:00

دُبئی میں مقیم غیر مُلکی ملازم کے دھکا دینے سے ساتھی ملازم زندگی سے ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،17 جُون 2019ء) دُبئی میں مقیم ایک بھارتی شخص کو اپنے ہم وطن ملازم کی موت کا باعث قرار دے کر دو سال قید کی سزا سُنا دی گئی۔ استغاثہ نے ملزم پر الزام عائد کیا کہ اُس نے نشے کی حالت میںاپنے ساتھی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر اُ س نے اپنے ساتھی کو دھکا دیاجو فرش پر آ گرا اور اس دوران ہونے والاہارٹ اٹیک اُس کی موت کی وہ بن گیا۔

یہ واقعہ رواں سال جنوری 2019ءمیں المحیسنہ کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ ملزم کے سُپروائزر نے عدالت کو بتایا کہ وہ کمپنی کی رہائش بلڈنگ میں موجود تھا جب اُسے کچھ ساتھی ملازمین نے آ کر بتایا کہ دونوں بھارتی شہریوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ جس دوران ایک ملازم زمین پر گر گیا ہے جس کی حالت بہت خراب لگ رہی ہے۔ سُپروائزر دوڑا دوڑا ملزم کے کمرے میں پہنچا تو وہاں بھارتی ملازم کو تکلیف میں مبتلا پایا۔

(جاری ہے)

جس پر ایمبولینس بُلوائی گئی۔ طبی امداد کے عملے نے ملزم کی خراب حالت دیکھ کر اُسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ مگر اُس کی حالت میں سُدھار نہ آ سکا اور وہ ہارٹ اٹیک کے باعث دُنیا سے رخصت ہو گیا۔ سُپروائزر نے مزید بتایا کہ ملزم نے شراب پی رکھی تھی جب اُس کی مرنے والے ملازم کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی۔ جس دوران ملزم نے اُسے دھکا دے کر فرش پر گرایا۔ اس دھکے کے باعث ملزم کو دِل کا دورہ پڑا جو اُس کی موت کا سبب بنا۔ ملزم کو بغیر لائسنس نشہ کرنے اور ساتھی ملازم کی موت کا باعث گردانتے ہوئے عدالت نے دو سال قید اور 2 ہزار روپیہ جرمانے کی سزا سُنا دی۔ جبکہ ملزم کو سزا کی مُدت پُوری ہونے کے فوراً بعد ڈی پورٹ بھی کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :