پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان بین الاقوامی فورموں اور اہم عالمی و علاقائی امور پر یکساںخیالات پر مبنی دوستانہ اور خوشگوار تعلقات استوار ہیں،

دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ان تعلقات اور باہمی تجارت کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ارجنٹائن کے سفیر آئیون ایونسیوچ سے گفتگو

پیر 17 جون 2019 17:31

پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان بین الاقوامی فورموں اور اہم عالمی و ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان بین الاقوامی فورموں اور اہم عالمی و علاقائی امور پر یکساںخیالات پر مبنی دوستانہ اور خوشگوار تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ان تعلقات اور باہمی تجارت کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بات ارجنٹائن کے سبکدوش ہونے والے سفیر آئیون ایونسیوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کی ضرورت کو اجاگر کیا جو ان کی حقیقی صلاحیت سے ہم آہنگ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا منفرد محل وقوع اور سرمایہ کار دوست ماحول ارجنٹائن کے کاروباری افراد کیلئے شاندار سرمایہ کاری مواقع پیش کرتا ہے، تیل و گیس کی تلاش، زراعت، توانائی سمیت مختلف شعبہ جات کے ساتھ ساتھ پاک۔

(جاری ہے)

چین اقتصادی راہداری کے ساتھ قائم ہونے والے منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور جنوبی مشترکہ منڈی ’’مرکوسر‘‘ کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ پر دستخط کیلئے ارجنٹائن بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔ سفیر نے پاکستان میں خوشگوار قیام کے دوران تعاون پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔