پینے کیلئے محفوظ پانی کی فراہمی کے لئے اُٹھائے گئے قدم ” پانی“ میں چار مزید فلٹریشن پلانٹس کا اضافہ کر دیا گیا

پیر 17 جون 2019 17:56

پینے کیلئے محفوظ پانی کی فراہمی کے لئے اُٹھائے گئے قدم ” پانی“ میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2019ء) ہر قسم کی زندگی کی موجودگی اور اس کے تحفظ کے لئے پانی ایک اہم ذریعہ ہے۔ UNICEF کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر کے 38فیصد بچے stunted گروتھ کا شکار ہیں۔ اسٹنٹنگ ان کی جسمانی نش و نما کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی نش و نما کو بھی متاثر کررہی ہے۔

اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے CCI پاکستان نے WWF پاکستان کے تعاون سے ” پانی“ نامی منصوبے کے تحت ملک بھر میں پینے کیلئے محفوظ پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس نصب کر دیئے ہیں ۔

اس منصوبے کے تحت اب تک 2013 سے 2018 کے درمیان 24 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب ہو چکے ہیں جن کی بدولت غیر مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والے تقریباََ 750,000 لاکھ افراد کو پینے کیلئے محفوظ پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)



اس منصوبے ” پانی“ کی کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے CCI پاکستان کے جنرل منیجر Ahmet Kursad Ertin اور WWF پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقوی خان نے 2019 میں پاکستان بھر میں مزید چار واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے معاہدہ کیا ہے۔



CCI پاکستان ترکی ، پاکستان، قازقستان ، آذر بائجان، کر غزستان ، ترکمانستان ، اردن ، ایراق ، شام اور تاجکستان میں کام کرنے والی کثیر الملکی کمپنی CCI کی ذیلی کمپنی ہے۔ سی سی آئی کوکا ۔کولا سسٹم کی ایک اہم بوٹلر کمپنی ہے جو کوکا۔کولا کمپنی کے مشروبات تیار کرنے ، ان کو بیچنے اور ان کی تقسیم کی ذمہ دار ہے ۔

متعلقہ عنوان :