مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ میں سات افراد گرفتارکرلیے

پیر 17 جون 2019 18:17

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے گزشتہ رات ضلع پلوامہ میںچھاپوں کے دوران سات نوجوانوں کو گرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کاکا پورہ سے گرفتارکیاگیا ہے۔بھارتی پولیس کے ایک افسر نے گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے تاہم گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔