قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف احتجاج اور شورشرابے کے باعث دوسرے روز بھی اپنی تقریر مکمل نہ کرسکے

پیر 17 جون 2019 18:54

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف احتجاج اور شورشرابے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف احتجاج اور شورشرابے کے باعث دوسرے روز بھی اپنی تقریر مکمل نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو سپیکر نے قائد حزب اختلاف کو موقع دیا کہ وہ اپنی تقریر کا آغاز کریں تاہم اس دوران اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر ان کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے جس کی وجہ سے سپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔