آزاد جموں و کشمیر ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن کوٹلی میں کام چھوڑ ہڑتال

پیر 17 جون 2019 19:31

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) مظفر آباد میں وکلاء پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف آزاد جموں و کشمیر ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن کوٹلی میں کام چھوڑ ہڑتال ۔عدالتی بائیکاٹ۔وکلاء کی ہڑتال کے باعث عدلتوں کا نظام ٹھپ ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن سیکرٹری جنرل طارق گجر نیمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظفر آباد میں وکلاء پر بلاجواز تشدد اور گرفتاریاںقابل زور مذمت اور جب تک وکلاء کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کا ازالہ نہ کیا گیا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر ظہیر بابر چغتائی ایڈووکیٹ کی قیادت میں احتجاج کیا گیا جس کے بعد وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :