آرمی چیف سے چینی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر کی ملاقات

ملاقات میں علاقائی امن واستحکام کی صورتحال اور پیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال، چینی کمانڈر کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف، آرمی چیف کا سی پیک کی سیکورٹی کیلئے غیرمتزلزل حمایت کا عزم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 جون 2019 19:26

آرمی چیف سے چینی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر کی ملاقات
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جون 2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات( آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل بان وائیگو نے آج جی ایچ کیوکا دورہ کیا۔

جی ایچ کیو پہنچنے پر چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈرجنرل بان وائیگو نے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور اور امن واستحکام کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر نے کہا کہ علاقائی امن وسلامتی کیلئے پاکستان کے کردارکو سراہتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کی سیکورٹی کیلئے غیرمتزلزل حمایت کا عزم دہرایا۔