میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیر داخلہ کو نوشہرہ میں بھارتی حملے کا جواب، ایل او سی پر بھارتی اموات ، توپ خانے اور پوسٹوں کو ہونے والا نقصان یاد کروا دیا

بھارت کا فضائی حملہ ناکام ہوا، پاکستان نے 2بھارتی جہاز مار گرائے،پاکستان نے ایک پائلٹ پکڑا،بھارت نے خود اپنا ہیلی کاپٹر مار گرایا: ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی وزیرداخلہ کو ایک بار پھر منہ توڑ جواب دے دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 17 جون 2019 19:27

میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیر داخلہ کو نوشہرہ میں بھارتی حملے کا ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17جون2019) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیر داخلہ کو ایک بار پھر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کا فضائی حملہ ناکام بنایا اور پھر بھارت کے 2جہاز بھی مار گرائے جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اموات ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی جانب سے توپ خانے اور پوسٹوں کو ہونے والا نقصان نہ بھولے۔

 میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیرداخلہ کو مزید کہا کہ اگر آپ کو اب بھی کوئی شک ہے تو ہماری جانب سے نوشہرہ میں کیا گیا حملہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ بھارتی فضائیہ کی جارحیت کے جواب میں 27فروری کو ہمارے حملے میں دو بھارتی طیاروں کی تباہیبھی دیکھ لیں، آپ کو ایسے سرپرائز ملتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ روز ورلڈ کپ 2019ءکے سب سے بڑا ٹاکرے میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” بھارت نے پاکستان پر ایک اور سٹرائیک کی اور نتیجہ وہی رہا،ٹیم کو اس شاندار پرفارمنس پر مبارکباد ،ہر بھارتی اس جیت کا جشن منا رہا ہے “۔

 پہلے امیت شاہ کے اس ٹویٹ پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاﺅنٹ سے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ” امیت شاہ، آپ کی ٹیم میچ جیتی ،مبارک ہو،کھیل کے میدان اور جنگ کے میدان میں بہت فرق ہوتا ہے جس کا آپ مقابلہ نہیں کرسککتے ، اگر آپ کو اب بھی کوئی شک ہے تو ہماری جانب سے نوشہرہ میں کیا گیا حملہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ بھارتی فضائیہ کی جارحیت کے جواب میں 27فروری کو ہمارے حملے میں دو بھارتی طیاروں کی تباہی بھی دیکھ لیں، آپ کو ایسے سرپرائز ملتے رہیں گے“۔

اب انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی ہے اور بھارتی وزیرداخلہ کو وہ تمام وقت یاد دلائے ہین جب جب بھارتی فوج کو پاکستان کے ہاتھوں ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔