Live Updates

قبائلی اضلاع کے شعبہ صحت کے کنٹریکٹ ملازمین کااپنی مستقلی کیلئے مظاہرہ

پیر 17 جون 2019 20:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) قبائلی اضلاع کے شعبہ صحت پراجیکٹ/کنٹریکٹ ملازمین نے اپنے ریگولرائزیشن کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں ملازمین نے صوبائی حکومت سے اپنے حقوق مانگنے کا مطالبہ کیا، مظاہرین کا کہناتھا کہ پراجیکٹ ملازمین کے تحفظ اور مطالبات کا کوئی ذکر نہیں ہو رہا۔ ملازمین کے مطالبات کو من و عن تسلیم کیا جائے ۔

قبائلی اضلاع کے تمام ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین کو جلد مستقل کردئیے جائیں ۔ مختلف مواقعوں پر اعلانات ہونے کے باوجود قبائلی اضلاع کے شعبہ صحت کے پراجیکٹ ملازمین ابھی تک مستقل نہیں کئے گئے ہیں۔ ان تمام ہیلتھ پراجیکٹ جسمیں EPIگاوی ،آئی کیئر پروگرام ،موبائل ہسپتال پروگرام، ایڈ ز کنٹرول پروگرام، ملیریا کنٹرول، ٹی بی، ہیلتھ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم، ہیلتھ سیکٹر ریفارم یونٹ اور دیگر بہت سارے ہیلتھ پراجیکٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اور یہ تمام ہیلتھ پراجیکٹ 15/20سالوں سے مختلف قبائلی اضلاع جسمیں باجوڑ ،مہمند، خیبر، اورکزئی،کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے اور تمام ایف آرز کے اضلاع میںکام کررہے ہیں۔ لہٰذا ہم تمام قبائلی اضلاع ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں کہ صوبائی ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین کی طرح قبائلی اضلاع کے پراجیکٹ ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے۔ تمام ملازمین مستقلی کی سمری کو پرائیویٹ ممبر بل کے طور پر اسے صوبائی اسمبلی سے پاس کیا جائے اور ان تمام پراجیکٹ ہیلتھ ملازمین کو تمام مراعات اور اپنے جائز حقوق دئیے جائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات