معروف سیاستدان فوزیہ وہاب کو دنیا سے رخصت ہوئے سات برس بیت گئے

پیر 17 جون 2019 20:38

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و معروف سیاستدان فوزیہ وہاب کو دنیا سے رخصت ہوئے سات برس بیت گئے ان کی ساتویںبرسی17جون پیر کو خاموشی سے گزر گئی۔

(جاری ہے)

فوزیہ وہاب پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی معروف سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی تھیںوہ پیپلز پارٹی کی سیکر ٹری اطلاعات بھی رہی ان کا شمار محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا تھاوہ ہمیشہ خواتین اور انسانی حقوق کیلئے سرگرم رہیں۔فوزیہ وہاب17جون 2012ء کو علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔