تیل دار اور پھلی دار اجناس کی قومی برآمدات میں 58.3 فیصد کی کمی

پیر 17 جون 2019 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) اپریل 2019ئ کے دوران تیل دار اور پھلی دار اجناس کی قومی برآمدات میں 58.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2019ئ کے دوران برآمدات کا حجم 1.98 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مارچ 2019ئ کے دوران برآمدات سے 4.7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مارچ 2019ئ کے مقابلہ میں اپریل 2019ئ کے دوران تیل دار اور پھلی دار اجناس کی ملکی برآمدات میں 2.72 ملین ڈالر یعنی 58 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔