ہالی ووڈ اداکارہ بیلا تھرون نے ہیکرز کی دھمکیوں کے بعد خود اپنی عریاں تصاویر شیئر کردیں

ہیکرز کی بلیک میلنگ میں نہیں آنے والی اور انہیں جن تصاویر کو شیئر کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، وہ خود ہی اپنی مرضی سے یہاں شیئر کر رہی ہیں، اداکارہ

پیر 17 جون 2019 21:03

ہالی ووڈ اداکارہ بیلا تھرون نے ہیکرز کی دھمکیوں کے بعد خود اپنی عریاں ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) سوشل میڈیا اکانٹ ہیک کرنے کے لیے امریکی اداکارہ 21 سالہ بیلا تھرون کو بھی حال ہی میں ہیکرز نے دھمکیاں دیں۔ہیکرز نے اداکارہ کو دھمکیاں دیں کہ وہ ان کا اکانٹ ہیک کرکے فحش اور عریاں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں گے۔ہیکرز کی مسلسل بلیک میلنگ اور دھمکیوں کے بعد اداکارہ نے خود ہی سوشل میڈیا پر اپنی عریاں تصاویر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے مطابق بیلا تھرون کو نامعلوم ہیکرز کی جانب سے اکانٹ ہیک کرکے عریاں تصاویر شیئر کیے جانے کی دھمکیاں دی گئیں۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر ہیکرز کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے اور ساتھ ہی انہیں جواب دینے کیلیے شیئر کی گئی اپنی اسٹوری بھی شیئر کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ انہیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہیکرز نے تنگ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کی عریاں تصاویر شیئر کردیں گے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ان ہیکرز کی بلیک میلنگ میں نہیں آنے والی اور انہیں جن تصاویر کو شیئر کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، وہ خود ہی اپنی مرضی سے یہاں شیئر کر رہی ہیں۔اداکارہ نے اپنے اس قدم کو بہادری قرار دیتے ہوئے لکھا کہ چوں کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور عوام میں مقبول ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں ان کی تصاویر پر بلیک میل کیا جائے۔

اداکارہ نے ہیکرز اور بلیک میلرز کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں جو کرنا ہے کریں، انہوں نے خود ہی وہ تصاویر شیئر کردی ہیں۔اداکارہ کو ہیکرز کی جانب سے دھمکیاں دیے جانے اور اداکارہ کی جانب سے عریاں تصاویر شیئر جانے کا واقعہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب کہ ان کی نئی کتاب فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔اداکارہ نے اپنی کتاب میں کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر بات کی ہے۔بیلا تھرون کو بہادر ترین اداکاراں میں شمار کیا جاتا ہے، ماضی میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ کم عمری میں انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور وہ چائلڈ ابیوز کا شکار رہیں۔