شعیب اختر نے سرفراز کو عقل سے عاری کپتان قرا ر دیدیا
حسن علی واہگہ بارڈر پر چھلانگیں لگانے کی بجائے گرانڈ پر پرفارم کریں: سپیڈ سٹار
پیر 17 جون 2019 21:03
(جاری ہے)
شعیب نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کوئی اتنا کند ذہن کپتان کیسے ہو سکتا ہے جسے معلوم ہو کہ ہم رن ریٹ حاصل نہیں کر سکتے، سرفراز کوعلم ہونا چاہئے تھا کہ ہماری بیٹنگ لائن اپ ہماری طاقت نہیں بلکہ ہماری بالنگ اس سے بہتر ہے، ہم نے 5 بالرز کھلائے جو کوئی پرفارمنس نہیں دے سکے،پاکستانی ٹیم کے کھیل میں کوئی پلاننگ نظر نہیں آئی، سب کھلاڑی ایک جیسی بلے بازی کر رہے تھے۔
شعیب اختر نے حسن علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ واہگہ بارڈر پر چھلانگیں لگاتے ہو، گرانڈ میں زور لگا، آپکی طاقت اور ہمت کی ضرورت گرانڈ میں ہے، یہ حرکتیں اسوقت اچھی لگتی ہیں جب آپ 6 ، 7 وکٹیں لیں، آپ نے تو 84 رنز دے دیئے۔سپیڈ سٹار نے محمد عامر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیر سے وکٹیں لیں ، عامر اچھے بالر ہیں لیکن ضرورت کے وقت انہوں نے وکٹ نہیں لی اور بعد میں انکی وکٹوں کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔شعیب اختر نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کے بارے میں کہا کہ اس کو بیٹنگ کی تکنیک کی الف ب تک نہیں پتا، وہ سپنر اور پیسر کو ایک انداز میں کھیلتے ہیں ،وہ اب تک کوئی خاص رنز نہیں بنا سکے، نہ ہی کوئی ہٹ مار سکے۔43 سالہ شعیب اختر نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ہم سے جب بھی جیتا ہے اپنی بالنگ کی وجہ سے جیتا ہے، ہماری بیٹنگ لائن ہمیشہ بھارتی بالنگ کے سامنے فیل ہوئی ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ آپکی بیٹنگ نہیںآپکی بالنگ آپکو جتاتی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.