بھارتی بلے باز روہت شرما نے پاکستانی کو چ بننے کی خواہش ظاہر کردی

پاکستان کا بیٹنگ کوچ بنا توا نہیں بلے بازی کرنا سکھاں گا : بھارتی بلے باز

پیر 17 جون 2019 21:03

بھارتی بلے باز روہت شرما نے پاکستانی کو چ بننے کی خواہش ظاہر کردی
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) بھارت کے سٹار بلے باز روہت شرما نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔32سالہ روہت شرما کہتے ہیں اگر وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ بنے تو پاکستانیوں کو بتائیں گے کہ کرکٹ کھیلتے کیسے ہیں۔ روہت شرما نے یہ بات پاکستانی صحافی کے سوال پر کہی جس نے پوچھا تھا کہ بطور بلے باز وہ پاکستانی ٹیم کو کیا مشورہ دینا چاہئیں گی روہت شرما نے گزشتہ روز پاکستان کیخلاف میچ میں 113 گیندوں پر 140 رن بنائے تھے جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 89رنز سے شکست دیدی ہے ۔ بھارت کے 337رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز ٹیم کو عمدہ آغاز نہ دے سکے اور امام الحق 7رنز بنا کر شنکر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آٹ ہوئے ،دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور فخر زمان نے 104 رنز کی شراکت قائم کی،اس دوران پاکستانی اوپنر نے اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

(جاری ہے)

337 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں117 کے سکور پر بابر اعظم 48 رنز بناکر کلدیپ یادیو کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔126 کے سکور پر اوپنر فخر زمان 62رنز بناکر آٹ ہوگئے، ان کی وکٹ بھی کلدیپ یادیو کے حصے میں آئی۔129کے سکور پر 26ویں اوورز میں پانڈیا نے لگاتار دو گیندوں پر محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے سینئر بیٹسمینوں کی وکٹیں اپنے نام کرلیں۔عماد وسیم اور کپتان سرفراز احمد نے انڈر پریشر ٹیم کا سکور آگے بڑھانے کی کوشش کی، کپتان سرفراز احمد اس موقع پر شدید دبامیں نظر آئے اور 30 گیندوں پر صرف 12 رنز بناکر آٹ ہوگئے۔بارش رکنے پر پاکستان کو جیت کیلئے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت302رنز کا ہدف ملا تاہم سرفراز الیون مقررہ 40اوور ز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 212رنز بنا سکی