26 ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 26 سے 30 جون تک چین میں کھیلی جائے گی

چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس میں جاری

پیر 17 جون 2019 21:08

26 ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 26 سے 30 جون تک چین میں کھیلی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام 26 ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ، بورنیو جونیئر اوپن، پینانگ جونیئر اوپن اور ورلڈ جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چاروں ایونٹس کے لئے فیڈریشن نے قومی کا اعلان کیا ہے اور منتحب شدہ کھلاڑی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

26ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 26 سے 30 جون تک چین کے شہر ماکو میں کھیلی جائے گی جس میں حارث قاسم اور حمزہ شریف انڈر۔19 کیٹگری، محمد فرحان ہاشمی اور نور زمان انڈر۔17 کیٹگری، محمد حمزہ خان اور انس علی شاہ انڈر۔

(جاری ہے)

15 کیٹگری جبکہ صبور خان اور عبداللہ نواز انڈر۔13 کیٹگری گروپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی کھلاڑی23جون کو روانہ ہونگے۔

بورنیو جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ 2 سے 6 جولائی تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی جس میں نوید رحمن انڈر۔19 کیٹگری، ولید خلیل اور ایشاب عرفان انڈر۔17 جبکہ محمد حنیف اور حمیم احمد انڈر۔15 کیٹگری میں شرکت کریں گے۔ پینانگ جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ 9 سے 14 جولائی تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی جس میں نوید الرحمن انڈر۔19 کیٹگری، ولید خلیل اور ایشاب عرفان انڈر۔

17، محمد حنیف، حمیم احمد اور انس علی شاہ انڈر۔15، صبور خان اور عبداللہ نواز انڈر۔13 کیٹگری میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ورلڈ جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 30 جولائی سے 4 اگست تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی جس میں حارث قاسم، حمزہ شریف، نوید رحمن، محمد فرحان ہاشمی، نور زمان اور محمد حمزہ خان ملک کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان سکواش فیڈریشن نے ایونٹس کی تیاری کیلئے اسلام آباد میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کا انتظام کیا جس میں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور ان سے شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن نے صوبوں، سکواش ایسوسی ایشنز اور منسلک ممبران سے کہا ہے کہ وہ اپنے باصلاحیت کھلاڑیوں کو ان ایونٹس کیلئے سپانسر کریں۔

متعلقہ عنوان :