قومی کھلاڑیوں کی پاک بھارت مقابلے سے قبل موج مستیا ں کرنیکی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں شعیب ملک،ثانیہ،وہاب اور انکی اہلیہ اور امام الحق کو دیکھا جاسکتا ہے

پیر 17 جون 2019 21:08

قومی کھلاڑیوں کی پاک بھارت مقابلے سے قبل موج مستیا ں کرنیکی ویڈیو وائرل
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پاک بھارت مقابلے سے قبل موچ مستیا ں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ،فاسٹ بالر وہاب ریاض اور ان کی اہلیہ اور قومی اوپنر امام الحق رات گئے کسی ریستوران میں موجود ہیں جب کہ وہاب ریاض کی اہلیہ شیشہ پیتی بھی نظر آرہی ہیں۔قومی کرکٹر ز کی جانب سے اس اہم ترین مقابلے سے قبل موج مستیاں کرنے پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف شدید تنقید ہورہی ہے ۔یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 89رنز سے شکست دیدی ہے ۔