فلم باجی کا دوسرا گانا بدلاں ریلیز

پیر 17 جون 2019 22:01

فلم باجی کا دوسرا گانا بدلاں ریلیز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) پاکستانی اداکارہ میرا کی فلم باجی کا دوسرا گانا بدلاں ریلیز کر دیا گیا۔ذرئع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار ثاقب ملک کی بطور ہدایت کار پہلی فلم باجی کے پہلے گانے کھلتی کلی کے بعد دوسرا گانا بدلاں بھی ریلیز کر دیا گیا ہے جو ایک خوبصورت پنجابی گانا ہے جسے گلوکارہ زیب بنگش اور سعد سلطان نے گایا ہے جس کے بول شکیل سہیل نے لکھے ہیں جبکہ یہ گانا آمیہ الیاس اور میرا جی پر فلمایا گیا ہے جس میں آمنہ الیاس کو میرا جی(شمیرا) کی اسٹنٹ کے طور پر نئی اور پرتعیش زندگی شروع کرنے کے لئے بہیت پرجوش دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں عثمان خالد بٹ، محسن عباس حیدر، علی کاظمی، نیئر اعجاز، نشو بیگم اور دیگر اداکار شامل ہیں جبکہ فلم 28جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :