وزیراعلیٰ سندھ نے اورنگی ٹاؤن میں دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے لیا

مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

پیر 17 جون 2019 22:21

وزیراعلیٰ سندھ نے اورنگی ٹاؤن میں دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اورنگی ٹاؤن میں دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ،ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ * قاتلوں کو فوری گرفتاری کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ * ہم اپنے پولیس کے سپاہیوں کے قاتلوں سے ا?ہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،* وزیراعلیٰ سندھ نے مقتول پولیس والوں کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہاربھی کیا اورکہا کہ * ہم شہید پولیس اہلکاروں کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔