عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے نعروں اور دعوئوں سے مرعوب نہیںہوں گے ، ڈاکٹر یاسمین راشد

پیر 17 جون 2019 22:27

عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے نعروں اور دعوئوں سے مرعوب نہیںہوں ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے نعروں اور دعوئوں سے مرعوب نہیںہوں گے بھٹو اور نواز دور سے لے کر اب تک ان کی جھولی میں سوائے نعروں کے رکھا ہی کیا ہے آج بھی سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود عوام کے لئے کوئی تیر نہیں مارا جا سکا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف یوتھ ضلع اوکاڑہ کے صدر رائو علی اعجازکے ہمراہ سنیئر صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے اپنے قیام سے لے کر آج تک محض نعرہ بازی کی ہے عوام کی خدمت کرنے کے لئے انہیںکئی بار اقتدار کے تخت پر بٹھایا گیالیکن یہ عوام کی خدمت کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اب پھران کا رویہ ماضی کی طرح نعروئوں کے سہارے سیاست کا بازار گرم کرنا ہے لیکن اب عوام اس روش کوٹھکرا چکے ہیں تحریک انصاف نے انتخابات میں کئے گئے وعدوں کوعملی شکل دیں دی ہے، پیپلز پارٹی کو آج بھی سندھ کی حکومت حاصل ہے اگر اس دوران بھی وہ عوام کو کچھ نہ دے سکے تو 2023کے انتخابات میں سندھ تحریک انصاف کا ہو گا