Live Updates

سابق حکمران آج وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا:عثمان بزدار

ٴْسابق ادوار میں ہونے والی لوٹ مار سے عوام بخوبی واقف ہیں، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ٰعوام کے مسترد شدہ عناصر کی سیاسی ساکھ ختم ہو چکی ہے، جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا ؒسابق حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی،وزیراعلیٰ ،کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 17 جون 2019 22:37

سابق حکمران آج وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا:عثمان بزدار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں اور وہ محض تنقید برائے تنقید کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے لیکن عوام کے مسترد شدہ عناصر کی سیاسی ساکھ ختم ہو چکی ہے اور عام انتخابات میں عوام کی جانب سے رد کئے جانے والے عناصر کا کوئی مستقبل نہیں۔

اپوزیشن جان لے کہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔ آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے دور میں کرپشن اپنے عروج پر رہی اور حکومتی خزانے کو بے دردی سے غلط منصوبوں پر ضائع کیا گیا۔ سابق حکمرانوں نے ملک و قوم کی بجائے صرف اپنا مفاد مقدم رکھا۔نئے پاکستان میں کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں ہونے والی لوٹ مار سے عوام بخوبی واقف ہیں۔سابق حکمران آج وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی پر عیش کرنے والے رہنما نہیں ہوسکتے۔ بیرونی قرضوں کا دیانتداری کے ساتھ درست استعمال یقینی بنایا جاتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے پر عزم ہو کر کام کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ خلوص نیت سے کی گئی شبانہ روزمحنت سے عوام کی زندگیوں میں بہتری لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک درست سمت رواں دواں ہو چکا ہے۔ مختصر عرصے میںمختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنائے گی۔ حکومت میں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں اور صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیںہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی اور معیشت کی خراب حالت کی ذمہ دار بھی سابق حکومتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان او ران کی ٹیم نے معیشت کو درست کرنے کیلئے ٹھوس اقداما ت کئے ہیں۔

سمت درست اور نیت نیک ہے۔ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور انشاء اللہ فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہداف حاصل کریں گے اور عوامی خدمت کا شروع ہونے والا سفر رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔ روجھان کے نزدیک دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے روجھان کے نزدیک دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات